Achy baty
![]() | ||||||
achi batain, | achi baatein status, | achi batain |
اچھی باتیں
اگر تم ایک دوسرے کے گھروں میں اجازت لے کر داخل
نہیں ہوتے۔ تو یہ تمھاری مسلمان بھائی سے بے تکلفی نہیں بلکہ یہ تو تمھارے کردار کے ادبی اوصاف کا ایک نقص ہے۔ جس کے ذریعے تم اپنے مسلمان بھائی کو تکلیف پہنچاتے ہو۔اور اس کی عزت نفس مجروح کرتے ہو۔
🤍♥️
*کسی عورت کی عبادت تب تک کامل نہیں ہے، جب تک وہ اپنے شوہر کو اس کے جائز حقوق پر راضی نہیں کر دیتی۔*
نیکی اور تقوی
🤍💦♥️ *
کسی انسان کی نیکی و تقویٰ اللّٰه کے خزانوں کو بڑھاتا نہیں ہے۔ اور نہ ہی کسی فاجر و فاسق کے اعمال رب کے خزانوں اور اس کی صفات و کمالات میں کمی کرتے ہیں۔ بس ہر انسان کا عمل اس کی اپنی ذات کی بھلائی و نقصان کا فیصلہ کرنے والا ہے۔ کیونکہ نیکی یا بدی انسان کا اپنا انتخاب ہے۔ اور یہ چناؤ انسان صرف اپنے ہی لیے کرتا ہے۔
♥️💦
ذکر الٰہی
ذکر الٰہی وہ مرہم ہے۔ جس کے بعد کوئی غم دلوں میں بسیرا نہیں کرتا، اور نہ ہی امیدوں کے دیے اپنی روشنی سے محروم ہوتے ہیں۔♥️
قران کی فضیلت
قرآن ایسی رسی ہے جو اللّٰه اور بندے کے تعلق کی بنیاد ہے۔ جس کا رشتہ قرآن سے مضبوط ہے اس کا رب سے بندھن بھی پختہ ہے۔ اور جس نے قرآن کو چھوڑا ہوا ہے، حقیقت میں اس نے رب سے منہ موڑ رکھا ہے۔
♥️🤍
اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے
شکر گزاری دل کی تنگ و مایوسی کو دور کرتی ہے۔ انسان خوشی و مسرت کا لطف لیتا ہے۔ اس کے بگڑے حالات سنور جاتے ہیں۔ مشکلات آسانیوں کی دہلیز پر قدم رکھتی ہیں۔ نعمتوں کا نزول ہوتا ہے، کیونکہ شکر اصل میں رب سے ہر حال میں راضی رہنے کی کیفیت کا نام ہے۔ اور جو رب سے راضی رہے رب بھی پھر اسے راضی رکھتا ہے۔
♥️🤍
Deep urdu poetry/100+deep urdu poetry 2 lines
https://www.inforamationabout.club/2024/01/Deep%20urdu%20poetry.html