achi batain in urdu islamic
The titled "Achi Batain in Urdu Islamic" focuses on sharing valuable and positive discussions, anecdotes, or teachings in Urdu related to Islamic principles and values. It aims to provide uplifting content and meaningful insights to its readers.
(1)
"تقویٰ کِس قدر آسان ہے؛
کہ جب کِسی چیز میں شک ہو، تو اُسے تَرک کر دو!"
(2)
![]() |
(4)
تمھارا ایمان تمھارے صبر میں ہے۔ جتنا تم رب کی رضا پر نفس کو راضی کرتے ہو۔ اتنا ہی تم مومنین کی صف میں بلندی و عروج پاتے ہو۔ ♥️
(5)
گر نماز فجر کے لیے بیدار ہونا تمہاری پہلی پلاننگ نہیں تو باقی دن کی پلاننگ کے کوئ معنی نہیں کیوں کہ تمہارے دن کی شروعات ہی ناکامی سے ہوئ ہے
(6)
: جس کے دل میں ایمان کی محبت بسی ہو اسے دنیا اور اس کی عارضی رونقیں مرعوب نہیں کرتیں۔ بلکہ اس کی attraction
صرف دین کے رنگوں میں رنگی دنیا میں بسی ہوتی ہے۔
❤🩹🌼
* ♥️🌼
(7)
: مہلت مل جانا بھی بہت بڑی رحمت ہے۔ جس کے پاس لوٹ جانے کا وقت ہے، اسے چاہیے جہاں ہے وہیں سے زندگی کوخدا کی طرف موڑ دے۔ گناہوں سے کنارا کرے، نیکیوں سے محبت کرے۔ اور رب کا شکر ادا کرے جس نے دنیا میں ہی اسے مہلت و توبہ کی توفیق بخش کر ھدایت کا راستہ دکھا دیا۔
🤍🌼
* ♥️🌼
(8)
: ہماری محبت کا سب سے بڑھ کر حق دار اللّٰه سبحان وتعالی ہے، اس کے بعد اللّٰه کے رسول سے محبت ہمیں ہمارے نفسوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے۔ پھر اللّٰه کے لیے کی اور نبھائی جانے والی محبت انسان کی کل متاع حیات ہے۔ اس کے علاؤہ ہر وہ محبت جو اللّٰه کے لیے نہ ہو اذیت دینے والی اور توڑ کر رکھ دینے والی ہے۔
🤍🌼
* 🤍🌼
(9)
: آپ اللّٰه کے دین کی سربلندی کے لئے اس میں کچھ
add
کرنا شروع کر دیں۔
اپنا وقت ، اپنی زندگی، اپنی خواہشوں کی قربانی اور اپنی محبوب چیزیں خدا کی راہ میں
add
کریں۔
یقیناً وہ ان کے بدلے کئی گنا کر کے منافع دنیا و آخرت میں آپ کو لوٹائے گا۔ کیونکہ وہ بندے کی کوششوں کو رد نہیں کرتا بلکہ انہیں بہترین ویلیو سے نوازتا ہے۔
❤🩹🌼
* 🤍🌼
achi batain in urdu islamic for WhatsApp status
(10)
: اپنی نعمتوں کو تکبر اور دوسروں کی نعمتوں کو حسد کی نظر سے دیکھنا انسان کو کفر و معصیت پر آمادہ کرتا ہے۔ پس جب بھی کسی عبادت گزار نے اپنے صالح اعمال کو ضائع کیا تو انہیں دو خصلتوں کی وجہ سے کیا۔
🤍🌼
* 💝🩷
(11)
: مومن تو وہ ہے جو دینی اور دنیاوی دونوں مجالس میں دین کو ہی ترجیح دیتا ہے۔ وہ ہر جگہ ایمان کے فائدے کی بات کرتا ہے، ورنہ جو دین والوں میں دین دار اور دنیا والوں میں دنیا دار بن جائے وہ بدترین منافق ہے۔
🤍* 💝🩷
🤍
🤍💜🤍
(12)
(13)
: کبھی کبھی ایمان کا لیول کم ہو جاتا ہے مگر مکمل طور پر خود کو شیطان کے حوالے نہ کریں بلکہ اپنے پاس موجود نعمتوں کو گِنیں اور شیطان کا مقابلہ کریں 🌸
(14)
: اُس انسان کے خسارے کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ جس کی ساری قوتیں، صلاحیتیں، مال اور وقت صرف جسم کو پالنے پر لگتا ہے۔ اور وہ اِس بدن سے گناہوں کا ارتکاب کر کے رب کو ناراض کر دیتا ہے۔ پھر نہ تو توبہ کرتا ہے۔ اور نہ ہی گناہوں پر نادم ہوتا ہے۔ ایسے شخص کا حال ایسے ہے گویا کہ اِس نے دنیا کی ساری نعمتیں خود کو جہنم کا ایندھن بنانے میں خرچ کر دیں۔
🤍🌼❤🩹
🎗️
(15)
: آزمائشیں بتاتی ہیں کہ انسان اللّٰه سے تعلق کی کس stage
پر ہے۔
اگر تو انسان کمزور ہے تو اسے چاہیے توبہ کرے اور نیکیوں میں دوڑ لگائے، اور اگر وہ آزمائش میں کامیاب ہے تو شکر کرتا ہوا مزید نیک اعمال سے اپنے درجات بلند کرنے میں لگا رہے۔
(16)
اللّٰه کے ذکر کی توفیق سے بڑھ کر عظیم نعمت کسی نے نہیں پائی، یہ ذکر ہی تو اصل حیات ہے۔ اور اس کے بغیر کوئی جینے کی لذت چکھ پائے یہ ناممکن ہے۔
❤🩹🤍
(17)
(18)
: حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "مومن بندہ اپنے نفس کا نگران ہے، اللہ کے لیے اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے، کچھ لوگوں کے لیے بروز قیامت حساب ہلکا ہوگا، کیونکہ انہوں نے اپنے نفس کا محاسبہ دنیا ہی میں کر لیا ہوگا، اس کے برعکس کچھ لوگوں کے لیے حساب سخت ہوگا، کیونکہ انہوں نے اپنا محاسبہ ترک کر دیا تھا۔"
[ادب النفوس/ للامام ابی بکر الآجری، ص: ۲۸]
(19)
: حقیقی علم انسان میں عاجزی و صلح پسندی کو بڑھاتا ہے۔ جب کہ کم علمی انسان کو متکبر ، ہٹ دھرم، جھگڑالو اور حق کی قبولیت سے دور کرنے والی ہے۔ کیونکہ کم علمی کے باوجود خود کو عالم سمجھنا سب سے بڑھ کر جہالت و گمراہی لانے کا سبب بنتا ہے۔
🤍🌼
(20)
: جو مرد اور خواتین نماز نہیں پڑھتےان بہن بھائیوں کی اطلاع کیلیے عرض ہے ۔کہ "دوزخ میں سب سے پہلا اعتراف دوزخی اپنی نماز کے چھوڑنے کا کریگا ۔
آج آپکے پاس صحت ہے تندرستی ہے آج اپنے رب کے سامنے "آگے کی طرف " ہاتھ باندھ لیں ۔ورنہ کل اس کے کٹہرے میں "پیچھے کی طرف "ہاتھ باندھنا پڑیں گے...!!🌹♥️🌹
(21)
: *امام ابن القیم رحمہ اللّٰه فرماتے ہیں:*
"گناہوں سے فوراً توبہ کرنا واجب ہے اور اسے مؤخر کرنا جائز نہیں، چنانچہ جب بھی بندہ تاخیر کرے گا تو اللّٰه کی نافرمانی کرے گا اور اگر وہ توبہ کر بھی لے تو اس پر دوسری توبہ باقی رہ جاتی ہے اور وہ توبہ میں تاخیر کی توبہ ہے! یہ بات توبہ کرنے والوں کے دلوں میں کم آتی ہے، اس سے صرف عام توبہ ہی نجات دے سکتی ہے جو تمام معلوم اور غیر معلوم گناہوں سے کی جائے۔"
[مدارج الساکین: ۲۷۳،۲۷۲/۱]
(22)
: *مومن اپنے نفس سے شرط لگاتا ہے۔ کہ مجھے یہ گناہ نہیں کرنا، لیکن کبھی کمزوری غالب آ جائے تو اِس سے وہی گناہ سر زد ہو جاتا ہے۔ پھر وہ توبہ کرتا ہے اور رب کی طرف پلٹ کر دوبارہ اس گناہ سے بچنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔ اِس طرح اِس جہد مسلسل سے ایک ایسا وقت آتا ہے کہ گناہ کی محبت مومن کے دل سے نکل جاتی ہے۔❤🩹*
(23):
♥️🤍
(24)
: *صحبتیں اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہیں، نیک لوگوں میں رہو گے نیکی سیکھ جاؤ گے۔ علماء کے پاس بیٹھو گے، تو علم کی روشنی پاؤ گے۔ ہر ہر خوبی سے متصف شخص کی معیت تم میں اس خوبی کے اثرات بھرنا شروع کر دے گی۔ پس اپنی صحبتوں کو ٹٹولو اور خیال کرو کہ یہ تمھیں ایمان کی زیادتی کے سوا کچھ بھی تھمانے والی نہ رہیں۔
🤍🌼
(25)
: *ایسا ایمان جو دل میں تو ہو لیکن وہ ہماری زندگی کی ترجیحات کو نہ بدل سکے تو فکر کرنی چاہیئے کہ ایسا ایمان قیامت کے دن ہماری منزل کیسے بدلے گا۔۔۔؟؟؟*
❣️❣️
(26)
آپ کی زندگی میں کوئی گناہ مسلسل ہو رہا ہے ، آپ لاکھ چاہنے کے باوجود بھی اسے چھوڑ نہیں پارہے، تو سنیے؛ آپ اپنی انرجی کا فوکس غلط چیز پر فکس کر رہے ہیں ... اپنے گناہ پر فوکس نہیں کرنا بلکہ نیکیوں پر کرنا ہے 💌✨💯t