Achi batain in urdu, islamic Urdu batain, Islamic WhatsApp stats
The blogger page titled "Achi Batain in Urdu, Islamic Urdu Batain, Islamic WhatsApp Stats" focuses on sharing inspirational and meaningful content in Urdu, including Islamic teachings and WhatsApp statistics related to Islamic topics. Explore a collection of positive and enlightening discussions in the Urdu language on this platform.o
(1)
Islamic WhatsApp stats
عفو و درگزر احسان کا سب سے اولین درجہ ہے۔ پس جو نفس کو ناگوار لگنے والی باتوں پر صبر کرے اور معافی کی روش اپنائے، اس نے صلہ رحمی کی، انسانیت کو جوڑا، اور رشتوں کو تحفظ دیتے ہوئے رب کی رضا و خوشنودی کا حصول ممکن بنایا
♥️❤🩹💦
(2)
Islamic WhatsApp stats
اپنی خواہشات کا بت توڑے بغیر کوئی رب کی بڑائی کے تصور تک نہیں پہنچ سکتا۔ کیونکہ جو دل سے اللّٰه اکبر کہتا ہے، وہ خواہشات نفس کی بندگی سے آزاد ہو جاتا ہے۔
♥️💦
(3)
Islamic WhatsApp stats
اللّٰه نے انسان کو دنیا فخر اور اتراہٹ کے لیے نہیں دی ۔ بلکہ دنیا کی نعمتیں انسان کو اس لیے دی جاتی ہیں تا کہ وہ ان نعمتوں سے آخرت کے حصول کی کوشش کرے۔ ان نعمتوں کو اس جہانی فانی میں اس طرح استعمال کرے کہ ابدی جنت میں اس کا ٹھکانہ بن جائے۔
❤🩹♥️
(4)
Islamic WhatsApp stats
اگر تم اپنی امید و حاجات کا مرکز کسی نبی یا ولی کو بھی بناتے ہو۔ تو شرک کے مرتکب ہو۔ کیونکہ اللّٰه نے اپنے اختیارات میں کسی ایک بشر و ملائک کو بھی حصہ داری نہیں دی۔ وہ اپنی صفات و اختیارات میں یکتا ہے۔ کوئی بھی اس کا مددگار و معاون نہیں
(5)
💦
Islamic WhatsApp stats
*اس زمین پر موجود ہر چیز فنا ہونے والی ہے، اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہ جائے گی، جو بزرگی والا اور کرم والا ہے۔*🤍
(6)
Achi batain in urdu
: *نکاح انسان کی طبیعت میں ایسا ٹھہراؤ لاتا ہے کہ وہ آزمائشوں اور تکالیف میں مضبوط رہتا ہے، اِسی طرح نکاح کے بعد مرد و زن کے درمیان محبت اور پھر احسان کی روش ان کی زندگیاں خوبصورت بنا دیتی ہے۔ محبت سے دل جڑتے ہیں اور احسان سے کمیوں کوتاہیوں پر نفرت کی نظر نہیں رہتی۔ یوں یہ محبت بے غرض ہو کر زندگی کے خوبصورت باب کھول دیتی ہے۔ 🌼❤🩹آمنہ جبیں*
(7)
Achi batain in urdu
: اللّٰہ تعالیٰ کی رحمان صفت سب کے لیے ہے کہ وہ تمام مخلوقات پر رحمت نازل کرتا ہے۔ حتیٰ کہ کافر و مشرک بھی اسی رحمت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جبکہ اللّٰه کی رحیم صفت صرف مومنین کے ساتھ خاص ہے۔ جس کے ذریعے دنیا میں اللّٰه اپنے بندے کو ایمان و ھدایت کی روشنی دیتا ہے۔ ایمان کی راہوں پر اس کی مدد کرتا ہے، اور اسی طرح آخرت میں بھی اللّٰه مومنین کو اپنی خاص رحمت کے سائے میں رکھے گا۔
❤🩹🤍* 🌼🌻
(8)
Achi batain in urdu
: اگر تم کسی انسان کے ساتھ مخلص ہو تو پہلے اپنے جذبات اللّٰه کے سامنے رکھو۔ اور اللّٰه سے اپنے معاملہ میں خیر مانگو۔ اور لوگوں سے حسن سلوک روا رکھنے کے بعد کسی شے کی طلب نہ رکھو، کیونکہ دلوں میں قدر رب ڈالتا ہے۔ انسان کی چاہت یا کسی کے آگے جذبات کا رونا رونا کسی کو قدر سے ہر گز نہیں نواز سکتا۔
❤🩹🤍
* 🤍🌼🍃
(9)
Achi batain in urdu
: تمھارا اپنے مومن بھائی کے لیے فائدہ مند ہونا یہ کہ جب بھی وہ تمھاری صحبت میں رہے تو وہ اللّٰه سے محبت میں عروج پائے۔ اپنی غفلتوں سے باہر نکلے۔ اور تمھارے کردار سے متاثر ہو کر گناہوں کو چھوڑ کر نیکیوں میں دوڑ لگا دے۔
(10)
Achi batain in urdu
: حسد کی صورتیں یہ ہیں کہ انسان کسی دوسرے کی نعمت کو دیکھ کر کہے کہ اس کے پاس یہ نعمت کیوں ہے اور میرے پاس کیوں نہیں ہے، دوسرا یہ کہ انسان یہ جذبہ رکھے کہ جو نعمت اس کے پاس ہے وہ اس سے چھن کر میرے پاس آ جائے۔ اور تیسرا یہ کہ انسان کا دل کرے کہ جو نعمت سامنے والے کے پاس ہے وہ بیشک مجھے نہ ملے لیکن اس کے پاس بھی نہ رہے۔ حقیقت میں یہ حسد کی تینوں صورتیں سنگین ہیں اور تینوں ہی نیکیوں کو مٹانے والی ہیں۔
* 🌼🍃
(11)
Achi batain in urdu
: عنقریب یہ نرم بچھونے قبر کی مٹی سے بدل جائیں گے۔ اور روشنیوں کی یہ جگ مگ چھوٹے سے گھر کے اندھیروں میں گم ہو جائے گی۔ اور زندگی کا لمبا عرصہ سوتے ہوئے زیر زمین گزرے گا۔ جس میں انسان پر عذاب و راحت کی کئی حالتیں گزر جائیں گی۔ اور پھر قیامت کا دھماکہ اسے حساب کتاب کہ طرف لے کر بڑھے گا،لہذا اب یہ انسان پر ہے کہ وہ اپنے کل کے اچھے انجام کی خاطر آج ھدایت و گمراہی کی کس صورت کا انتخاب کرتا ہے
❤🩹🤍
* 🌼🍃
(12)
Achi batain in urdu
: اللّٰه تعالیٰ نے انسان کو تن تنہا پیدا کیا، نہ اس پیدائش میں کسی کی رائے لی اور نہ کسی کی حصہ داری کو شامل کیا۔ اسی طرح وہ اکیلا ہی مخلوق کے تمام معاملات میں تصرف کرتا ہے۔ پس جب پیدا کرنے والا اور پھر زندگی چلانے والا صرف ایک اللّٰه سبحان وتعالی ہے تو عبادت و فرمانبرداری کا حق بھی ایک اللّٰه کے ماسوا کسی کا نہیں ہے۔
🤍🌼*🤍🌼
(13)
: آنسو پانی کے وہ قطرے ہیں جو دنیا کے آگے سب سے حقیر شے ہیں۔ اور تو اور یہاں آنسو بہانے والا سب سے بزدل شخص ہے۔ لیکن رب کے ہاں ان آنسوؤں کی قیمت عرش کا سایہ ، جہنم سے آزادی، رب کی رضا اور بہترین بندہ ہونے کے اعزاز کے سوا کچھ نہیں ہے۔ تو تمھیں کیا ہے کہ رب کا در چھوڑ کر اپنے آنسو دنیا کے لیے ضائع کر رہے ہو۔؟
❤🩹🌼
(14)
: جب دلوں پر علمِ وحی کی بارش ہوتی ہے تو دل زندگی پاتے ہیں۔ اور حیات کے اندھیرے دور ہوتے ہیں۔ اس علم کی روشنی سے انسان کا باطن یوں سنورتا ہے، کہ اس کا قلب دنیا و مافیہا کی دیگر نعمتوں کو حاصل کیے بنا صرف معرفتِ حق کے ساتھ ہی غنی و دولتمند ہو جاتا ہے۔
❤🩹🌼
(15)
: اللہ نے ہر مرد و عورت کو جوڑے کی صورت میں پیدا کیا۔ تاکہ وہ ایک دوسرے سے سکون حاصل کریں۔
ایک دوسرے کا سہارا، تسلی اور حوصلہ بن کر رہیں۔
سختیوں میں ایک دوسرے کی ڈھال اور آسانیوں میں ایک دوسرے کی مسکان بنیں۔
تو پھر جس جوڑے میں یہ خصوصیات نہ ہوں وہ زندگی کی خوبصورتی کو ترستے رہتے ہیں۔
🤍🌼
* ♥️🤍💦
* ♥️💦🍃
(16)
: نماز کو چھوڑ کر چاہے نیکیوں کا انبار بھی لگا دیا جائے۔ انسان مومن ہر گز نہیں بن سکتا۔ کیونکہ اقامت صلوٰۃ کے بغیر ایمان کی تکمیل تو دور کی بات اِس کا صحیح آغاز بھی ناممکن ہے۔
🌼🤍❤🩹
(17)
: گفتگو کے دوران اپنی میں کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرو، کیونکہ یہ خود پسندی کی طرف لے جانے والا فعل ہے۔ اور خود پسندی تکبر کو جنم دیتی ہے۔
🤍❤🩹
(18)
: صبر انسان کے دل کو اللّٰه سے جوڑتا ہے۔ اور جب دل اللّٰه سے تعلق میں آتا ہے، تب انسان کے لیے اطاعت و فرمانبرداری بجا لانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
🤍❤🩹
(19) 🌼🌼
جاہل کے پاس عذر ہو سکتا ہے، کہ نہ اس نے عمل حاصل کیا اور نہ اس پر عمل کیا، لیکن عالم کے پاس کوئی عذر نہیں ہے، کہ وہ علم آ جانے کے بعد عمل کو ترک کر دے۔ علم کے بعد عمل کو ترک کر دینا جہالت سے بڑا جرم ہے۔ کیونکہ جیسے جاننے والے اور نہ جاننے والے علمی وصف میں برابر نہیں ہو سکتے۔ اسی طرح جزا و سزا میں بھی دونوں برابر نہیں ہیں۔ علم کے بعد عمل سے رکے رہنا والا رب کے ہاں جاہل کی نسبت زیادہ شدید پکڑ کا حقدار ہے۔
❤🩹🌼
(20)
: انسان کو دعا اس لیے سکھائی گئی کہ وہ سمجھ جائے کہ اسے کسی شے پر قدرت حاصل نہیں ہے۔ اور رب کی محتاجی سے بھاگ کر اس کے لیے کوئی راستہ آسانیوں اور بھلائیوں بھرا نہیں ہے۔ اسی لیے ہی اللّٰه کو بہت مانگنے والا شخص بہت محبوب ہے۔ کیونکہ بہت مانگنے والا انتہائی عاجزی کا پیکر ہوتا ہے۔ یوں وہ ہر چھوٹی سے بڑی ضرورت صرف رب کے سامنے رکھ کر اس کی کبریائی کا ہر وقت اعتراف کرتا رہتا ہے۔
❤🩹🌼
(21):
*صحبتیں اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہیں، نیک لوگوں میں رہو گے نیکی سیکھ جاؤ گے۔ علماء کے پاس بیٹھو گے، تو علم کی روشنی پاؤ گے۔ ہر ہر خوبی سے متصف شخص کی معیت تم میں اس خوبی کے اثرات بھرنا شروع کر دے گی۔ پس اپنی صحبتوں کو ٹٹولو اور خیال کرو کہ یہ تمھیں ایمان کی زیادتی کے سوا کچھ بھی تھمانے والی نہ رہیں۔🤍🌼 آمنہ جبیں*
,(22)
: اپنی کھو جانے والی چیزوں پر یہ سوچ کر صبر کرو، کہ اللّٰه کے ہاں عظیم بدلے دیے جاتے ہیں۔ تکالیف کا حساب رکھا جاتا ہے۔ اور مرہم کی رحمت بندے پر ضرور اتاری جاتی ہے۔
* 🤍🌼