Heart touching Motivational Quotes In Urdu
Islamic Whatsapp status
"Explore a world of inspiration with our blogger page titled 'Heart Touching Motivational Quotes in Urdu, achi batain in urdu islamic and Urdu thoughts' Immerse yourself in uplifting words that resonate deeply, providing a source of encouragement and empowerment in the eloquent beauty of the Urdu language. Let these quotes ignite a spark within, guiding you on a journey of motivation and self-discovery."
: تعجب ہے اُس شخص پر جس نے دنیا کو مشقت سمجھ کر یہاں آرام کو ترجیح دی۔ اور آخرت کی مشقتوں پر راضی ہو گیا۔ درحقیقت اُس نے بھلا دیا کہ دنیا کا یہ کھٹن سفر تو بہت تھوڑا ہے۔ جب کہ جہنم کے ٹھکانوں کی طوالت ایسی ہے جو کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے۔
![]() |
Motivational Quotes In Urdu |
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
کس چیز پر فخر کرتے ہو؟ مال وہ ہے جو تمھیں برتنا نصیب نہیں ہو گا۔ دوستیاں وہ ہیں جو قیامت کو کام نہ آئیں گی۔ شہرت و مقبولیت جو ایک دن تمھیں گمنام کر کے چھوڑےگی۔ رہی بات اس حسین و جمیل وجود کی تو اسے بھی زیر زمین بوسیدہ ہونا پڑے گا۔
![]() |
Motivational Quotes In Urdu |
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
❤🩹🤍 کوئی دعا کوئی طلب عمر گزر جانے پر بھی نہ ملے تو مایوس نہیں ہوتے۔ بس اللّٰه سبحان وتعالی سے راضی رہنے ہیں۔ اور رب سے اُس خیر کی اُمید رکھتے ہیں جو مسلسل محرومی کی وجہ سے ہمارے مقدر میں لکھی جارہی ہوتی ہے۔
![]() |
Motivational Quotes In Urdu |
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
: مومن جب اپنی ذات کی خیانت سے باز رہتا ہے تو وہ ہر طرح کی خیانت سے پاک ہو جاتا ہے۔ اور اپنی ذات کی خیانت یہ ہے کہ انسان نے عہد الست میں اللّٰه کی توحیدو فرمانبرداری کا جو اقرار کیا تھا، زمین پر بسنے کے بعد شرک و بدعت اور معصیت و گناہ سے وہ اِس عہد و اقرار کو توڑ دے۔
![]() |
Motivational Quotes In Urdu |
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
❤🩹: گو کہ عقل کا تسلیم کرنا یا نہ کرنا حرف آخر نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی اللّٰه نے انسان کے اندر اتنی بصارت ضرور رکھی ہے کہ وہ حق کو پانا چاہے تو پا لیتا ہے۔ کیونکہ حق سراسر خیر ہے۔ اور خیر و شر کی تمیز اللّٰه نے انسان کے اندر رکھ چھوڑی ہے۔ پس انسان اس عقل کو جس چیز کی تلاش میں لگائے گا یہ وہی تلاش کر کے انسان کو تمھا دے گی۔ پھر چاہے وہ حق ہو یا باطل خیر ہو یا شر انسان اپنی تلاش کو ضرور پا لے گا۔
💙❤🩹
![]() |
Motivational Quotes In Urdu |
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
: عورت کو پردے کے سوا کسی لباس میں عزت نہیں مل سکتی۔ کیونکہ عورت کی عزت خود اللّٰه نے پردے میں رکھی ہے۔ تو پھر جو عورتیں اپنی فطرت کے تقاضوں کو یاد رکھیں ان پر رحمت و شفقت کی برسات ہوتی ہے۔ عزت و رفعت ان کا مقدر بنتی ہے۔
❤🩹🤍
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
جب میاں بیوی اپنی اپنی ذمہ داریوں میں ایک دوسرے کے معاون و مددگار نہیں بنتے تو اس کا اثر باہمی محبت پہ بھی پڑتا ہے۔ دلوں سے احساس ختم ہوتا ہے۔ اور تھکاوٹ و بوجھ والی زندگی میسر آتی ہے۔ پھر دو فریق کبھی ایک محسوس نہیں ہوتے۔ جنہیں اللہ پاک نے ایک جوڑے کی صورت اکٹھا کیا تھا۔
لہذا ایک دوسرے کی ذمہ داریوں میں ایک دوسرے کا ہاتھ ضرور بٹائیں۔ ذمہ داریاں پورا کرنا انفرادی نہیں بلکہ باہمی عمل سمجھیں۔
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
: 🤍🌼
جب تمھاری آنکھیں چھلک پڑیں اور تمھارے آنسو گالوں پر بہنے لگیں تو انھیں اپنے کپڑے سے مت پونچھو بلکہ اپنے چہرے پہ مل لو؛ یہاں تک کہ اسی حالت میں خدا سے جا ملو!
اگر تمھاری نیکی تمھیں خوشی دے، اور تمھارے ایمان میں اضافہ کرے تو وہ نیکی ہے۔ لیکن اگر تمھاری نیکی دوسروں کو خوش کرے اور تمھیں ایمان میں پیچھے کرے تو یہ نفاق ہے۔
❤🩹🤍
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
: مایوسی سے دور رہو، کیونکہ دل ہمیشہ خزاؤں میں نہیں رہتے، بہاروں والا رب یقین والوں کے لیے ضرور بہاریں بھیج دیتا ہے۔
🤍🌼
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
: اپنے آپ پر چھوٹی چھوٹی نیکیاں لازم کرو۔ کیونکہ نفس چھوٹی چھوٹی نیکیوں پر عار دلا کر پیچھے کھینچتا ہے۔ جب کہ ننھے قدم ہی تو بڑا راستہ عبور کرواتے ہیں۔ پس تم چھوٹی نیکیوں سے محبت کرو، پھر بڑی نیکیوں کی توفیق دوڑ کر تم تک پہنچے گی۔
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
🌼❤🩹 نفس کی راحت اور لذت بہت آسانی سے حاصل ہو جاتی ہے۔ اس لیے ہر انسان اس کے پیچھے بہت جلد دیوانہ ہو جاتا ہے۔ جب کہ ایمان کی لذت سخت مشقت کے بعد نصیب ہوتی ہے، اس لیے انسان اس سے منہ موڑتا ہے۔ مگر حقیقت میں ایمان کی لذت ایسی ہے کہ جو ایک دفعہ اس لذت کا ذرہ بھی چکھ لیتا ہے وہ مشقت کی طویل ترین گھاٹیاں عبور کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
: محبتوں کی قیمتیں نہیں ہوا کرتیں۔ نہ ہی یہ بازاروں میں بکتی ہیں یہ بہت خاموشی سے پروان چڑھتی ہیں جہاں من پسند روح ملے وہیں بیٹھ جاتی ہیں۔🌼💙
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
وہ آزماتا بھی تو نوازنے کے لیے
ہے وہی ہمارا مصور ہے وہ جیسے چاہے ہمیں سنوارے ہم اس کے ہیں اسی کی طرف سے ہیں اور اسی کی طرف جانا ہے۔
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
گناہ اور نیکی کی پہچان اللّٰه نے خود انسان کے اندر رکھی ہے۔ جب انسان نیکی کرے تو بے خوف و مطمئن ہو جاتا ہے۔ اور جب گناہ کرتا ہے تو بے چین و خوف زدہ ہوا پھرتا ہے۔ پس کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ساری عمر خوف و بے چینی کے ساتھ ہی جیتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے نیکی سے فرحت پانے کی جستجو کبھی نہیں کی ہوتی۔
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
: کسی کی قوتِ بصارت، سماعت ، بصیرت اور قوت گویائی اتنی ہی ہے جتنا اُس نے اِسے رب کی رضا پانے کے لیے خرچ کر لیا۔ اور جس نے ان نعمتوں سے رب کی ناراضگی کی کوشش کی، تو سمجھو وہ گونگا، بہرہ، اندھا اور ناسمجھ انسان ہے۔
❤🩹🌼
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
: *💕کُچھ لوگ آپ کی راہ میں ہمیشہ پَتــھَّر پھینکیں گےاب یہ آپ پر مُنحَصِر ہے کہ آپ اُن پَتھَّرُوں سے اپنے لئے کیا بناتے ہیں، مُشکِلات کی دِیوار یا کامیابِیُوں کے پُل💕*
🔥💔💚💙💜🤎🧡🩸🫀💔🌹🌷💔🥰
*🥀لوگـــــــــ بلاوجہ خاموش نہیـــــــــں ہوتے ... اِنہیـــــــــں کچھ زخم بےحد گہرے لگتے ہیـــــــــں ... یہ ضروری نہیـــــــــں ... کہ ہر زخم سے خون رسے ... تبھی وہ دِکھے ... کچھ چوٹیں اندرونی ہوتی ہیـــــــــں ... وہ اندر ہی اندر ایک ناسور بن جاتی ہیــــــــں ... ایسے لوگوں کو بولنے پہ مجبور مت کیا کیجئیے ... اِنہیـــــــــں صرف سمجھنے کی کوشش کیا کریں ... ہر شخص ہر بات نہیــــــــں کہا کرتا.....!!! ❤🩹🙃🥹*
🖤 Other poests