Achi batain in urdu islamic in english
Aaj ki achi baatein in urdu
Achi Batain For Students In Urdu
Islamic Baatein In Urdu Image
Islamic baatein in Urdu
Achi Batain in Urdu status
(1)
(2)
ھدایت کا سفر کیسا ہوتا ہے
یہ سفر آنسؤں سے شروع ہوتا ہے💧💧
اور ہدایت مل جانے کے بعد بندہ مسکراتا ہے 💕💐
اور جب وہ بندہ اس کی محبت کو پالیتا ہے۔ اس کی محبت کو پاکر اپنے اطراف میں پھیلی اس کی عنایات کی بارش دیکھتا ہے ♥️✨
کون کہتا ہے کہ یہ سفر آسان ہوتا ہے 💦💦🥀
جب بندہ اسے پالیتا ہے۔
رب اسے اپنی آغوش میں لیتا ہے۔ تب اس کے آنسوؤں کی حالت بدل جاتی ہے ،،، سنو! _زمین وآسمان کی بھترین متاع راہ ہدایت کا طالب ہونا ہے 🤍✨_ *اللهم اني اسالك الهدى و التقى والعفاف والغنى 🤲🏻💦*
(3)
اگر آپ کی زندگی میں ایمان نظر نہیں آتا ،
آپ کے رویے سے اس کا پتہ نہیں چلتا تو ثابت یہ ہوتا ہے کہ دل کے اندر بھی یقین نہیں ہے۔
ایمان کا معاملہ محض لفظوں کا معاملہ نہیں ہے۔
*ایمان کا معاملہ عمل کا معاملہ ہے!*
(4)
جب انسان اللّٰه کے لیے خالص ہوتا ہے۔ تو اللّٰه اس کے دل سے دنیا کی محبت نکال دیتا ہے۔ اسے کسی عہدے ، منصب، تعریف و توصیف یہاں تک کے اپنے آپ کو غلط و صحیح ثابت کرنے کی پروا بھی نہیں رہتی۔ کیونکہ وہ اپنے نفس کی چاہت جنت کے عوض رب کے ہاں بیچ چکا ہوتا ہے۔
❤🩹♥️
(5)
*امام ابن قیم رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں:*
اگر علم بغیر عمل کے نفع دے سکتا تو اللّٰه اھل کتاب کے علماء کی کبھی مذمت نہ کرتے،
اور اگر عمل بغیر اخلاص کے نفع دے سکتا توکبھی منافقین کی مذمت نہ کی جاتی۔(الفوائد)
*اللہم اجعل عملی کله صالحاً واجعله لوجهك خالصا ،ولا تجعل لاحد فيه شیئا*
(6)
کچھ لوگوں کو اللہ چنتا ہے اور کچھ لوگ اللہ کو چن لیتے ہیں۔جو بادشاہ کو چن لے ساری سلطنت خود بخود اس کے ہاتھ میں آ جاتی ہے اللہ والے جب اپنی خواہش پہ اللہ کی بات کو ترجیح دیتے ہیں تو اللہ انکا وکیل بن جاتا ہے۔پھر اللہ انکے معاملات خود دیکھتا ہے۔
اگر تم۔چاہتے ہو اللہ تمہیں چن لے یا تم اللہ کو چن لو۔ دونوں صورتوں میں آپ کو اپنی انا قربان کرنی پڑے گی۔
اور محبت ایک خاص ورد ہے۔جس کی موجودگی میں انا قائم نہیں رہتی۔انا کو چھوڑ کے رضا کو تسلیم کیجئیے تاکہ زندگی آسان ہو سکے......
_____________________🖤
(7): :
فتنوں سے بچو، یہ تمھاری آزمائش کے لیے تمھاری طرف ضرور آئیں گے۔ تم اللّٰه کی پناہ میں آؤ، قرآن کو اپنی رسی اور سنت کو اپنی شاہراہ بنا کر چلو، اور جان لو فتنوں کا شکار ہونے والا رفتہ رفتہ ایمان کی دولت سے محروم ہو جاتاہے۔
(8):
ہم نیکیوں کی دوڑ میں بہت پیچھے ہیں لوگ بہت آگے نکل گئے ہیں اپنی رفتار بڑھا لیں کہیں ہم پیچھے نہ رہ جائیں
نیکیوں میں لالچ کیا کریں
(9)
اور نہ اسکی کیفیات و تفصیلات بیان کرنے کے لیے کوئی موزوں شخص ڈھونڈ پاتا ہے، تاآنکہ اسکے دل میں ماسواللّٰہ کے
ابن قیم رحمہ اللّٰہ
[الوابل الصيِّب (٣٥)]
(10)
تکلیف گزر جاتی ہے۔ لیکن صبر کے اجر باقی رہتے ہیں۔ ہر(1) مشکل آسانی سے ضرور بدلتی ہے۔ لیکن جو پیچھے بچتا ہے،وہ انسان کا مشکل وقت میں دکھایا گیا ردعمل ہے۔ لہذا بے صبری کے اظہار سے پہلے احتیاط کیا کریں۔ کیونکہ رب کے ہاں ہر رویہ لکھا جاتا ہے۔ اور ہر تکلیف کا اجر انسان کے ردعمل کے مطابق ہی ہوتا ہے۔
❤🩹
(11)
اپنی نعمتوں کو تکبر اور دوسروں کی نعمتوں کو حسد کی(2) نظر سے دیکھنا انسان کو کفر و معصیت پر آمادہ کرتا ہے۔ پس جب بھی کسی عبادت گزار نے اپنے صالح اعمال کو ضائع کیا تو انہیں دو خصلتوں کی وجہ سے کیا۔
🤍🌼
(12)
اُس انسان کے خسارے کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ جس ک( ساری قوتیں، صلاحیتیں، مال اور وقت صرف جسم کو پالنے پر لگتا ہے۔ اور وہ اِس بدن سے گناہوں کا ارتکاب کر کے رب کو ناراض کر دیتا ہے۔ پھر نہ تو توبہ کرتا ہے۔ اور نہ ہی گناہوں پر نادم ہوتا ہے۔ ایسے شخص کا حال ایسے ہے گویا کہ اِس نے دنیا کی ساری نعمتیں خود کو جہنم کا ایندھن بنانے میں خرچ کر دیں۔
🤍🌼❤🩹
(13)
عادل اور مصنف رہو کہ یہ وہ خصوصیات ہیں جن سے برائی کا خاتمہ اور حق دار کو حق ملتا ہے۔ توحید الٰہی کا معاملہ ہو یا انسانوں کے درمیان فیصلے کی نوعیت ہو۔ انصاف کا دامن تھام کر رکھو، اور جان لو عدل وانصاف کے لیے ہی قیامت برپا ہو گی، اور اسی کے بنیاد پر جنت و جہنم کا حق لوگوں کو دیا جائے گا۔
❤🩹🌼
,(14):
میرے اللہ مُجھے لوگوں کے دِلوں پر بھاری نہ ہونے دینا مُجھے ہر اُس اِنسان سے دور کر دینا جو مُجھ سے دُوری چاہتا ہے آمین یارب العالمین
✨✨✨
(15)
پس انسان اپنے اعضاء سے گناہوں کو پکڑ لیتا ہے، پھر اس کا دل ان گناہوں سے مہر زدہ ہو جاتا ہے۔ جس کے بعد اس دل میں معرفتِ حق باقی نہیں رہتی، یہاں تک کہ وہ توبہ کر کے اصلاح نہیں کر لیتا۔
🤍🌼
(16)
آزمائشیں بتاتی ہیں کہ انسان اللّٰه سے تعلق کی کس stage
پر ہے۔
اگر تو انسان کمزور ہے تو اسے چاہیے توبہ کرے اور نیکیوں میں دوڑ لگائے، اور اگر وہ آزمائش میں کامیاب ہے تو شکر کرتا ہوا مزید نیک اعمال سے اپنے درجات بلند کرنے میں لگا رہے۔
🤍🌼
(17)
تمھارا اپنی تخلیق ، اپنی روزی، اپنی خوشیوں ، غموں اور حاصل و لا حاصل پر راضی رہنا تقدیر پر راضی رہنا ہے۔ اور یاد رکھو تقدیر پر راضی ہوئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔
🤍🌼
✨✨✨
(18):
سوشل میڈیا کا دور ہے اپنی نیکیاں مخفی رکھیں۔ سلف صالحین تو آپس میں بھی نیکیوں کو چھپا کر رکھنے کی کوشش کرتے تھے کہ کہیں ریکاری نہ آ جائے اور ہم ساری دنیا کے آگے اشتہار لگا دیتے ہیں۔
آپ نے موٹیویشن دینی ہے تو اسے جنرل کر کے پیش کر دیں،یہ زیادہ مناسب ہے۔ لیکن اپنی ہر نیکی کو ظاہر کرنا کبھی کبھی شیطان و نفس کی اکساہٹوں میں پھنسا کر ریکاری کے اندر دھکیل دیتا ہے۔
سو احتیاط کریں کہیں اعمال ضائع نہ ہو جائیں۔
💖
*🤍🌼
❤🩹🤍
*🤍🌼
(
💖♥️
* 🤍🌼
(19):
جب دو لڑے ہوئے لوگوں میں صلح کرواؤ، تو عدل و انصاف کو ہر گز نہ بھولو۔ کیونکہ صلح کا مقصود اس کے بغیر حاصل نہیں ہوتا۔ عدل و انصاف کے بغیر زبردستی صلح دلوں کی رنجشوں، نفرتوں اور بغض و عداوت کو ہر گز نہیں مٹا سکتی۔ جب کہ صلح کا مقصد تودلوں سے منفیت کھینچ کر محبت کی مثبت فصل بونا ہے۔
🌼🤍
Achi batain in urdu islamic WhatsApp for status,islamic quotes,copy text
https://www.inforamationabout.club/2024/01/achi-batain-in-urdu-islamic-whatsapp.html